خبریں

این ایل سی گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے نفع ونقصان سے بالا تر ہو کر کام کر رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل

راولپنڈی (عبدالرحمان بخاری) نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عاصم اقبال نے کہا ہے کہ این ایل سی گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نفع ونقصان سے بالا تر ہو کر کام کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان دفاعی جغرافیائی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل خطہ ے اسکو عالمی سطح پر تجارتی اور سیاحتی اعتبار سے مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن اور نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ان صلاحیتوں کو ملکی و علاقائی ترقی کے لیے بروئے کار لائینگے۔ وہ یہاں این ایل سی ھیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ھزارہ ڈویژن کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این ایل سی ملکی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رھا ھے بلخصوص تجارتی ترقی اور تعمیراتی شعبہ قابل ذکر ھے۔ چھہ مختلف شعبوں میں ادارہ ترقی اور سہولیات کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت این ایل سی سے تعاون کر رھی ھے اور مزید تعاون کرے تو زیر تعمیر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ ٹیکنیکل انسٹیوٹ گلگت میں بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کا تعاون اشد درکار ہے تاکہ درکار ھنرمدوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور اس سے علاقے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ھونگے۔ این ایل سی سوسست میں گورنمنٹ ہائی سکول کو کیمونٹی کے مطالبے پر صوبائی حکومت کی تعاون سے اپ گریڈ کر یگی تاکہ علاقے کے عوام کو گھر کی دہلیز میں بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے اور سوست ڈرائی پورٹ کو رفتہ رفتہ بہتر سے بہتر بنایا جائیگا تاکہ تاجروں کو تجارت کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے صحافیوں نے ڈائر یکڑ جنرل این ایل سی کو گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں توجہ دینے کی تجویز دیتے ہوئےکہا کہ گلگت بلتستان میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرذ میں حصہ لینے کی تجویز بھی دے دی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے صحافیوں کو گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور تجاویز پر عملدآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر ڈی جی این ایل سی نے بتایا کہ سکردو اور گلگت سے مجھے دلی محبت ھے کیونکہ میں نے یہاں سے تعلیم حاصل کی ھے۔ مڈل تک گمبہ سکردو اور میٹرک تک تعلیم گلگت سے حاصل کی ھے۔ مجھے گلگت بلتستان سے پیار ھے اور اس خطے کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پر عزم ھوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button