اہم ترین

ہنزہ:‌ گلیشر کے پھیلاو سے حسن آباد نالے میں‌پانی کا بہاو رُک گیا، بجلی کی پیداوار متاثر

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ ششپر گلشیر پھیلنے لگا، گلیشیر کےپھیلاو سے حسن آباد نالہ ہنزہ میں پانی کا بہاو رُکنے سے پن بجلی گھرکی کارکردگی متاثر۔

تفصیل کے مطابق، ضلعی ہیڈکوارٹر علی آباد ہنزہ سے ایک کلو میٹر جنوب کی جانب واقع حسن آباد نالے میں واقع ششپر گلیشیر کے پھیلاو سے پانی کا بہا رُک گیا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف آب پاشی کے لئے کھودی گئی نہریں ناکارہ ہو گئی ہیں، بلکہ حسن آباد گاوں میں واقع پن بجلی گھرسے بجلی کی پیداوار بھی رُک گئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گلیشیر کی طوالت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے نالے میں بہنے والے 4 ہزار کیوسک (تقریباً) پانی کا بہاو رک گیا ہے، اور ایک جھیل وجود میں آگئی ہے، جس میں پانی کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔

پانی کا بہاو رکنے کی وجہ سے مرکزی ہنزہ کے موضع جات مرتضی آباد ، حسن آباد، ضلعی ہیڈ کوراٹر علی آباد، ڈورکھن اور حیدر آباد تک پانی کی ترسیل کا عمل بند ہوگیا ہے، جبکہ حسن آباد میں نصب 1.5 میگا واٹ ہائیڈیل پاور مشین سے بجلی کی پیداوار بھی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی افراد نے کہا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوے حکومتی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ عوامی مسائل حل ہونے کے ساتھ ان کے جان اور مال کی حفاظت یقینی ہوسکے، اور موجودہ اور زیر تکمیل ہائیڈرو پاور منصوبے بھی کسی نقصان سے بچ سکیں۔

مقامی افراد نے بتایا ہے کہ نالہ بند ہوجانے کی وجہ سے 300 فٹ طویل اور 75 فٹ گہری جھیل وجود میں آچکی ہے، جو نشیبی علاقوں میں تباہی برپا سکتی ہے۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، آغا خان ایجسنی فار ہیبی ٹاٹ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مقامی افراد نے اپیل کیا ہے کہ صورتحال کا ہنگامی طور پر جائزہ لیا جائے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button