اہم ترین

ایس سی او گلگت بلتستان میں تھری اور فور جی سروس کی فراہمی میں‌رکاوٹ نہیں ہے، میجر جنرل علی فرحان، ڈائریکٹر جنرل

راولپنڈی ( عبدالرحمان بخاری سے )ڈایکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل علی فرحان نے کہا ہے کہ ایس سی او کسی کمپنی کو تھری اور فور جی سروس دینے میں رکاوٹ نھیں ھے پرائیویٹ کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں نفع نظر نھیں آتا اسلیے ان کی دلچسپی نھیں ھے پی ٹی اے کی جانب سے لائیسنس کی نیلامی کے منتظر ہیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایس سی او ان علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہا ہے جہاں دوسری کمپنیاں آنے کو تیار نہیں ہیں وہ یہاں جمعہ کے روز ایس سی او ھیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ھزارہ ڈویژن کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایس سی او ٹیلی مواصلاتی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کام کررھا ھے ایس سی او تجارتی مقاصد کے تحت کام نھیں کرتا ہے بلکہ دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں میں مواصلاتی سہولیات فراہم کر رھا ھے اور اس سے حاصل ھونے والی آمدنی قومی خزانے میں جمع ھوتی ھے ھم سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری آپٹک فائبر کیبل سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں ٹیلی مواصلاتی نظام مذید بہتر بنانے میں مدد ملے گی چین سے ٹیلی مواصلاتی نظام کو مزید ترقی دینے کے لیے تعاون حاصل کرینگے اور جلد ھی صارفین تبدیلی محسوس کرینگے شاھراہ بابوسر پر بی ٹی ایس لگائے جائینگے جس سے اس شاھراہ پر سفر کرنے والے سیاحوں اور علاقے کے عوام کو سہولیات میسر آئینگی علی فرحان نے کہا کہ گلگت اور سکردو میں ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تمام تیاریاں مکمل ھیں صرف مقامی سطح پر زمینوں کی فراہمی نھیں ھورھی جس کی وجہ سے یہ مسلہ لٹک کر رہ گیا ھے ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ کے قیام سے علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے اس موقع پر گلگت بلتستان کے صحافیوں نے علاقے کے عوام اور صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آن کو آگاہ کیا جن کے فوری حل کے لیے انہوں نے موقع پر ھدایات جاری کی بعض مسائل کے فوری حل کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر مہمان صحافیوں کو ادارے کی کارکردگی اور مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button