اہم ترینجرائم

گلگت بلتستان میں 2018 کے دوران 75اشتہاری مجرمان پکڑے گئے

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں گلگت بلتستان کی سطح پر 01-01-2018سے 15-11-2018تک کئے جانے والے کومبنگ آپریشنز کے حوالے سے ڈی آئی جی کرائمز فرمان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کُل 9301کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ 60 انٹیلجینسنیسٹ آپریشنز ہوئے۔ ناکے لگا کر 1638دفعہ سنیپ چیکنگ کی گئی۔ 10037کرایہ کے مکانات چیک کئے گئے۔ 42359ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ ان آپریشنز میں 1246مشکوک افراد پکڑے گئے۔ 134افراد مختلف کیسسز میں ملوث پائے گئے۔ 7افغانی باشندے جو غیر قانونی یہاں مقیم تھے علاقہ بدر کیاگیا۔ 75اشتہاری مجرمان پکڑے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران مختلف قسم کے 289غیر قانونی اسلحہ و 4063مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔ 67چوری کی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ 869کلو گرام آتش گیر مادہ برآمد کیا گیا۔ تقریباً 5میٹر ڈیٹونیٹر کارڈ قبضے میں لی گئی۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی پکٹری گئی۔ جن میں 1412کلو گرام چرس ، تقریباً2کلوگرام افیون ، 471لیٹر شراب اور نشہ آور ادویات وغیرہ بھی 90کلوگرام پکڑی گئی۔

ثناء اللہ عباسی نے کومبنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاروائیوں کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور آفیسران کو تعریفی اسناد دیئے جائینگے۔

ڈی آئی جی فرمان علی نے ضلع دیامر میں جاری تارگیٹڈ آپریشن کے لئے اے آر پی اور سی ٹی ڈی وغیر ہ کی ڈیپلائمنٹ اور مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا۔

میٹنگ میں ڈی آئی جی کرائمز فرمان علی، ایس ایس پی تنویر الحسن، ایس پی SPUمیر طفیل ، ایس پی کرائم محمد اسحاق ، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button