Uncategorized

شگرمیں پاسپورٹ آفس کو بند کردیا گیا

شگر(نامہ نگار) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کی نوٹس لینے کے باوجود شگر سے پاسپورٹ آفس کو ختم کردیا گیا اور سامان کو واپس اسلام آباد منقتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پاسپورٹ کی جانب سے گذشتہ دنوں شگر اور نگر ضلع کی پاسپورٹ آفسوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی شگر کے صدر عدیل شگری کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ آفس کو بحال رکھنے کا ہدایات کر دیا تھا ۔تاہم ان کی یہ نوٹس کام نہ آیا اورگذشتہ دنوں پاسپورٹ آفس کی تمام سامان کو ایک ٹرک میں لوڈ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پاسپورٹ آفس کی شگر سے سکردو منتقلی کے بعد لوگوں کو پاسپورٹ کی حصول کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button