خبریںعوامی مسائل

‘ہنزہ کو جلد چار میگا واٹ بجلی فراہم ہوگی’

ہنزہ (اجلا ل حسین ) دو اضافی تھر مل جنریٹرزتین دنو ں کے اندر ہنزہ پہنچ جائیگی، نصب کرنے کے بعد ہنزہ کو چار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔ ہائیڈ ل پاور منصوبے کے علاوہ تھرمل جنریٹرز سے بجلی روازنہ کی بنیاد پرپیدا کی جائیگی۔ ان خیالات کاا ظہار شیر عباس ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ نے آل پارٹی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔

انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ اس وقت ہنزہ میں دو تھرمل جنریٹرز استعمال کیا جا رہا ہیں جس سے عوام ہنزہ کو ہنگامی بنیادوں پر دن کے اوقات میں ایک گھنٹے ، جبکہ بزنس علاقوں میں تین گھنٹے تک بجلی فراہم کردی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے اندر ضلع ہنزہ خصوصاً التت تا علی آباد مکمل طور پراسپیشل لائینیںکاٹ دی گئی ہیں تاکہ ہر ایک کو بجلی یکساں میسر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو اضافی جنریٹرز اس وقت ہنزہ اور گلگت کے درمیان ہیں انشاللہ ایک سے دو دنوں میں ہنزہ پہنچ جائیگی۔ جس کے بعد تنصیب کے لئے دو دن اضافی درکار ہو گی۔ جوں ہی نصب کیا جائے گا چار سے پانچ روز کے اندر عوام کو تین سے چار میگاواٹ بجلی ہنگامی بنیادوں پر روازنہ چار سے پانچ گھنٹے فراہم کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر آل پارٹیزرابطہ کمیٹی کے نمائندوں نے محکمہ برقیات ہنزہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات نے علاقے کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو لوڈ شیڈنگ سےنجات دلانے کے لئے ہرممکن وسائل کو بروائے کار لایا۔ عوام کے امنگوں کے مطابق بااثر شخصیات کے علاوہ سرکاری دفاتر اور علاقے کی عبادت گاہوں سے بھی اسپیشل لائینوں کو کاٹ کر غریب اور امیر کو یکساں کر دیا۔

اس موقع پر آل پارٹیز رابطہ کیمٹی ممبران میں پی ٹی آئی کے صدر باقر خان ، صدر پی پی پی ظہور کریم ایڈ وکیٹ ، عالم خان جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن ہنزہ کے علاوہ دیگر ممبران شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button