اہم ترینجرائم

تانگیر، تین بھائیوں کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا

چلاس ( محمدقاسم) گھریلو ناچاقی اور جھگڑے، تین سگے بھائیوں کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا۔ تانگیر کے نواحی علاقے لرک میں گزشتہ دنوں زہر خورانی کی وجہ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔ تانگیر پولیس نے شک کی بنیاد پرسوتیلا بھائی الطاف ولد راج دار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تو سب راز اگل دیئے۔

ایس پی دیامر محمد اجمل نے اس حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں زہر خورانی سے تین سگے بھائیوں کی موت ایک بڑا حادثہ تھا۔ ابتدائی طور پہ پولیس نے تیار چائے اور آٹا کو اپنے قبضے میں لیا تھا اور اس تشویش ناک واقعے کی تحقیقاتی عمل کی میں نے خود نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ واقعہ گھر کے اندر پیش آنے کی وجہ سے پولیس کو شک کی بنیاد پہ گھر کے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد دوران تفتیش مقتولین کا سوتیلا بھائی الطاف ولد راج دار نے اعتراف جرم کر لیا۔ ان پہ دففہ 302 اور J۔331 کے تحت کاروئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وجہ عناد، گھریلو جھگڑے بتاتے ہوئے ملزم کہا کہنا ہے کہ بڑے بھائی مجھے اور میری ماں کو مارتا تھا تو تنگ آ کے دیسی زہر آٹے میں ملایا جو موت کی وجہ بنی۔

ایس پی دیامر نے مزید کہا قاتل اور مقتولین کل 12 بھائی تھے اور انکے والد کی تین شادیاں تھی۔ تین بھائیوں کو اپنے سوتیلے بھائی نے زہر دے کر ہلاک کر دیا۔ کیس میں مزید تحقیقات جاری ہے اور اس حوالے سے مزید پیش رفت ہو سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button