خبریں

دیامر پریس کلب کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی، سینئر صحافی سرتاج خان صدر منتخب

چلاس (پ،ر)دیامر پریس کلب کے سال-19 2018کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔دیامر پریس کلب کے تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر اتفاق رائے سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا اور سینئر صحافی حاجی سرتاج خان کو دیامر پریس کلب کا صدر عمرفاروق فاروقی کو جزل سیکریٹری، مجیب الرحمن کو سینئر نائب صدر، شہاب الدین غوری اور محمد قاسم کو نائب صدر، راجہ اشفاق طاہر کو فنانس سیکریٹری، اسد اللہ کو پریس سیکریٹری شفیع اللہ کو جوائنٹ سیکریٹری اور محمد علی کو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منتخب کر دیا گیا۔
اتوار کو چلاس کے مقامی ہوٹل میں دیامر پریس کلب کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دیامر پریس کلب کے تمام عہدیداروں اور صحافیوں نے شرکت کی ،اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی و سرپرست اعلی سرتاج خان کو دیامر پریس کلب کا صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں نومنتخب صدر سرتاج خان نے باہمی اتفاق رائے سے نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اجلاس میں پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی جانچ پڑتال کے بعد رکنیت سازی کا عمل مکمل کرے گی۔اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ نومنتخب کابینہ ضلع بھر کے صحافیوں کے مسائل کی حل اور دیامر پریس کلب کی مستقل عمارت کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر حاجی سرتاج خان نے کہا کہ وہ نئی کابینہ کے ساتھ مل کر دیامر کے بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے کوشیش جاری رکھیں گے اور صحافتی برادری کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کریں گے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button