صحت

گلگت شہر کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں‌میں‌ڈاکٹروں‌کے ہڑتال سے مریض‌رُل گئے

گلگت:  گلگت شہر میں واقع دو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو اپنے علاج معالج کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سٹی ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشروٹ کے ایک بااثر شخص کے بیٹے نے سٹی ہسپتال کے ڈاکٹر باری کے ساتھ بدتمعزی اور آفس میں ٹوڑ پھوڑ کرنے پر ڈاکٹروں نے پیر کے روز احتجاجا ہڑتال کیا اور او پی ڈی بھی بند کردیا ۔

سٹی ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز ڈاکٹر باری سہ پہر 3 بجے آفس بند کر کے گھر جارہے تھے کہ کشروٹ محلہ کے ایک بااثر شخص کے بیٹے نے اپنی بچے کو چیک اپ کے لئے ہسپتال لائے اور ڈاکٹر سے بچے کی  چیک اپ کا کہا جبکہ ڈاکٹر باری نے دوسری شفٹ میں ڈاکٹر سے چیک اپ کا مشورہ دیا جس پر وہ شخص مشتعل ہو گیا اور ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور آفس میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس واقعے کے بعد پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور ای پی ڈی بھی بند کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دی ہے لیکن پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے بااثر شخص کی طرف داری کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالج کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ واقعے کے بعد ایس پی تنویر الحسن نے سٹی ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی اور مریضوں کا معاینئہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button