معیشت

سیبک تھارن ایک منافع بخش کاروباربن سکتا ہے

شگر(عابدشگری) اللہ نے سیبک تھارن میں شفاء اور دواء دونوں رکھا ہے۔ سیبک تھارن کو بہتر طریقے سے مختلف پراڈکٹ بنائیں تو یہ ایک منافع بخش کاروباربن جائے گا اور یہ خواتین کیلئے گھر بیٹھے ایک بہتر ذریعہ روزگار ہوگا۔

داسو شگر میں ماؤنٹین ایریاز فارمر سپورٹ آرگنائزیشن اور یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،معروف عالم دین شیخ ہاشم ،مافسو کے پروگرام منیجر محمد شبیر اخترسیبک تھارن بزنس ڈویلپمنٹ منیجر غلام نبی شگری اور دیگر نے کہا ہے کہ ہماری خواتین کو روزگار اور دیگر مواقع نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی پسماندگی کی جانب جارہی ہے۔ اور خواتین صرف گھر اور کھیتوں کے درمیان محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔تاہم اللہ نے ان علاقوں کووافر مقدار میں سیبک تھارن جیسی نعمت سے نوازا ہوا۔ تاہم لوگوں میں اس پھل کے حوالے سے شعور نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ لاکھوں ٹن ضائع ہورہے ہیں۔ جبکہ ان کی عالمی مارکیٹ میں بڑی مانگ ہے۔یہ پھل کینسر جیسے موذی مرض اور دیگر کئی امراض کیلئے دواء ہے۔اسی وجہ سے دنیا کی بیشتر ترقیاتی ممالک اس پھل اور پودے کو باقاعدہ طور کمرشل بنیادوں پر کاشت کررہے ہیں۔ جبکہ اس خطے میں بڑی مقدار میں قدرتی طور پیدا ہورہے ہیں۔جسے بہتر اور مختلف پراڈکٹ بناکر یہاں کے خواتین باآسانی لاکھوں روپے زرمبادلہ کماسکتا ہے۔جس سے یہاں کے خواتین میں اور علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا۔ خواتین کنونشن میں خواتین پر زوردیا کہ وہ اس قیمتی پھل کو ضائع ہونے سے بچائے۔ اور اسے اپنے اور اپنے خاندان کیلئے آمدنی کا ذریعہ بنائیں۔

پروگرام کے منتظمین نے اس بات کا اعلان کیاکہ یہاں کے خواتین کو اس پھل کی مختلف پراڈکٹ کی تیاری کیلئے باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ خام مال کے مقابلے میں یہاں کے خواتین اطھے پراڈکٹ بناکر آمدنی کو بڑھایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button