تعلیم

کے آئی یو شعبہ میڈیا اسٹیڈیز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مورانگو فلمز کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی شعبہ میڈیا سٹیڈیزکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کے لیے مورانگو فلمز کے ساتھ مل کر کام کریگی ۔اس حوالے سے مورانگوفلمزKIUکے شعبہ میڈیا اسٹیڈیز کے ا سٹوڈیو کو مضبوط بنانے کے لئے ڈیجیٹل سازوسامان فراہم کرنے سمیت میڈیا کے طلباء کومختلف انٹرن شپ کے مواقع فراہم کریگی۔KIUکے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ مورانگو فلمز کے منیجمنٹ اسٹاف کی ہونے والی میٹنگ میں کہاکہ مورانگو فلمز ہر سال دستاویزاتی فلم میکنگ ورکشاپ سمیت 60سیکنڈ فلمز فیسٹول کا انعقادکریگی جس سے میڈیا سے وابستہ طلبہ وطالبات فلم میکنگ اور میڈیا میں رونما ہونے والے جدید اصلاحات سے آگاہ ہونگے۔میٹنگ میں اس بات کا اعا دہ بھی کیاگیاکہKIU ڈیجیٹل او ر شہر ی صحافت کے حوالے سے مختصر سطح کے کورسز شروع کریگی جس میں مورانگو تکنیکی و نصابی کورس تیار کرنے میں معاونت فراہم کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button