خبریں

چلاس کی رہائشی غزالہ ایوب آپریشن کے بعد عبداللہ بن گیا

 چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قدرت کا کرشمہ، 16 سالہ فرسٹ ائر کی طالبہ غزالہ ایوب آپریشن کے بعد عبداللہ بن گیا۔چلاس کے قدیمی محلہ رونئ کے رہائشی محمد ایوب کی بیٹی اسلام آباد کے ہاسپٹل میں مخصوص آپریشن کے بعد بیٹا بن گیا۔گھریلیو ذرائع کے مطابق عبد اللہ میں پیدائشی طور مردانہ اور زنانہ دونوں خاصیت پائے جاتے تھے تاہم زنانہ مشابہت زیادہ پائے جانے کی وجہ سے اس کا نام غزالہ رکھا گیا اور اس کی تعلیم تربیت اور پرورش زنانہ ماحول میں کی گئی اور گرلز سکول میں زیر تعلیم رہی میٹرک نمایاں نمبروں سے پاس کرنے کے بعد انٹر کالج چلاس میں زیر تعلیم رہی۔ عمر ساتھ ساتھ غزالہ کے چہرے پہ داڑھی کے اثرات نمودار ہونے لگے تو والد نے اسلام آباد کے ہاسپٹل چک آپ کرانے کے بعد آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے مردانہ خاصیت کی نوید سنا دی۔والد ایوب کے مطابق عبداللہ اس وقت صحت مند حالت میں ہے اور اس کے مزید مخصوص آپریشن مزید ہونگے جس کے بعد ایک عام مرد میں پائی جانے والی تمام صلاحتیوں موجود ہونگی۔غزالہ سے عبداللہ بننے پہ گھر میں خوشی کا سماں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button