اہم ترین

ششپر گلیشر کی پھیلاو میں مزید اضافہ، ہائیڈیل پاور ہاوس پہ کام روک دیا گیا

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ششپر گلیشر کی پھیلاو میں مزید اضافہ، حسن آباد نالے میں بننے والی 2میگاواٹ ہائیڈیل پاور ہاوس کا کام روک دیا گیا۔ ششپر گلشیر کی پھیلاو سےہنزہ میں بجلی کا مستقبل مزید تاریک۔

ذرائع کے مطابق ہنزہ حسن آباد نالے میں واقع ششپر گلیشر کی پھیلاو کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے زیر تعمیر 2میگاواٹ ہائیڈیل پاور منصوبے کا کام نہ صرف موسمی حالت سے روکا گیا بلکہ ششپر گلیشر کی وجہ سے پاور ہاوس تک جانے والی واٹر چینلز اورٹینکی کا کام بھی گزشتہ روز روک دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دو میگاواٹ بجلی گھرکے مکمل ہونے کا نہ صرف عوام ہنزہ انتظار کر رہے تھے بلکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت صوبائی انتظامیہ اور محکمہ برقیات بھی ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کےانتظار میں تھے۔

صوبائی انتظامیہ نے دو میگاواٹ ہائیڈیل پاور منصوبہ جس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہیں، ا ب کام کو آخری مراحل میں روک دیا ہیں۔ جس کی وجہ سے سنٹر ہنزہ کے عوام میں مزید بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ چونکہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کا امکان حسن آباد دو میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر ہونے پر تھا۔

عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور انتطامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ششپر گلیشر سےمتوقع نقصان سے بروقت بچنے کے لئے آئندہ چار سے پانچ ماہ کے اندر نہ صرف دو میگاواٹ زیر تعمیر بجلی گھر بلکہ سابقہ ون میگاواٹ بجلی کے علاوہ ایف ڈبلیو کیمپ، فلور ملز کے علاوہ ہزاروں کنال اراضی، پھلدار اور غیر پھلدار درختوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ماہرین کے مطابق ششپر گلیشر سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button