اہم ترین

گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹ کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت جلد اقدامات کرے گی، وفاقی وزیر بجلی

اسلام آباد (پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستاں حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب سے ملاقات ،ملاقات میں وزارت پانی و بجلی کے وفاقی سکیرٹری اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔گلگت بلتستان میں مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقعہ پر گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران اور جاری منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سطح پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ،وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چھوٹے پیمانے پر پن بجلی کے منصوبوں کے لئے درکار سات ارب روپے کی کے ایف ڈبلیو سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مراسلہ گلگت بلتستان حکومت نے اکنامک افئیر کو ارسال کیا ہے اس پر عمل درآمد میں تاخیر کی جا رہی ہے جس وجہ سے بجلی کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

وزیر اعلی نے ہرپو 36میگاواٹ منصوبے کے حوالے سے واپڈا کی طرف سے کی گئی تاخیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی نے گلگت بلتستان میں سمارٹ کیبل سمارٹ میٹر منصوبے کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کو سمارٹ کیبل سمارٹ میٹر منصوبے میں لانے کے لئے 12ارب روپے درکار ہیں۔

سی پیک میں پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ،جس پر وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری پاور پراجیکٹ کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت جلد اقدامات کرے گی۔ اس حوالے سے ہماری وزارت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ وفاقی وزیر نے سی پیک میں شامل پاور پراجیکٹ سو میگاواٹ اور اسی میگاواٹ کے حوالے سے کہا کہ پاک چین جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں منصوبے شامل تھے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان میں سمارٹ کیبل اور سمارٹ میٹر کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی میں فنڈ رکھے گی کیونکہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان حکومت کا بہترین منصوبہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button