خبریں

شگر، باشہ کے سڑک اور پل خستہ حالی کا شکار

شگر(نامہ نگار) شگر کے دور افتادہ یونین کونسل باشہ کے سڑک اور پل خستہ حالی کا شکار۔ بیشترروڈ قلیاں اور پلوں کی چوکیدار ذاتی کاروبار کرنے لگیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باشہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ باشہ کے سڑکوں سے مٹی ہٹانے کے لئیے بھی کوئی موجود نہیں۔ سڑکیں دن بدن کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ جبکہ پلوں پر تعینات چوکیدار ڈیوٹی کے بجائے دکانداری اور کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پلوں پر اور لوڈ کی وجہ سے ہرسال پلوں کی لکڑیاں ٹوٹ کر پل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔جس کی وجہ سے ان پلوں سے گاڑیاں گزارنا کسی خطرے سے کم نہیں اور کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باشہ کے سڑکوں پر تعینات روڈ قلیاں اور پلوں کے چوکیداروں کو ڈیوٹی پر پابند بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button