صحت

یاسین میں‌ شدید خشک سردی سے موسمی بیماریاں‌پھوٹ پڑیں

یاسین (معراج علی عباسی)  یاسین میں شدید خشک سردی سے موسمی بیماریاں پھوٹ پڑیں ۔بالائی یاسین میں شدید سردی اور صحت کی سہولیات کے کمی سے لوگوں کو شدید  مشکلات درپیش۔محکمہ صحت علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لے اقدامات کریں عوامی حلقے۔۔۔۔ ۔یاسین دو ہفتوں سے پڑنے والی شدید خشک سردی کے باعث موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں بچے ،جوان ،بوڑھے ،مرداور خواتین سب کے سب خشک سردی سے پیدا ھونے والی شدید قسم کے موسمی بخار ،کھانسی اور کان درد میں مبتلا ھوگئے ہیں۔یاسین کے بالائی علاقوں میں موجود صحت کے مراکز میں ڈاکٹرز ،ادویات اور علاج معالجہ کے بنیادی سہولیات دستیاب نہ ھونے کے باعث لوگوں کو  صحت کے حوالے سے شدید قسم کے مشکلات سے درپیش ہیں۔یاسین کے  بالائی علاقے ےھوئی ،درکوت ،املسیت،نازبر اور قرقلتی میں شدید سردی اور صحت کے سہولیات کا فقدان ھے ۔صحت کے سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید سردی سے پیدا ہونے والی موسمی بیماریوں کے شکار مریض سخت ترین اذیت میں مبتلا ہیں۔سب ڈویژن یاسین کے 60 ہزارسے زیادہ کی ابادی میں صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لے  حکومت کے جانب سے کنٹریکٹ کے بنیاد پر تعینات صرف ایک ڈاکٹر موجود ھے ۔جبکہ محکمہ پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلانے والے صحت کے مراکز میں ڈاکٹرز صرف گرمیوں کے موسم میں آتے ہیں ۔یاسین کے دورافتادہ علاقے تھوئی ، درکوت نازبر اور قرقلتی میں حکومت کے جانب سے طبی مراکز توقائم ھے مگر محکمہ صحت کے عدم توجہی کے باعث میڈیکل اور پیرا میڈیکس سٹاف اور ادویات کی کمی کے باعث ویران پڑے ہیں۔ابادی کے اعتبار سے سات دس چھوتے بڑے گاؤں پر مشتمل سردترین علاؤہ تھوئی اے کلاس ڈسپنسری کے پوسٹ پر تعینات ڈاکٹرایک ہفتہ ڈیوٹی دینے کے بعد گزشتہ چار مہنیوں سے غائب ھے ۔محکمہ صحت غذر ابادی کے اعتبار سے یاسین کا سب بڑے علاقے کے ہزاروں ابادی کو نرسنگ اسسٹنٹ کے رحم وکرم پر چھوڑ ا ھے۔یاسین کے سب سے دورافتادہ اور سرحدی علاقہ درکوت اور ملحقہ علاقوں میں صحت کے سہولیات ناپید ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button