عوامی مسائل

ریسکیو 1122 کے اہلکار تنخواہوں‌کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں‌پر آگئے، وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہمارا معاشی قتل ہیں بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کے علاوہ بازار میں گزرنا ہمارے مشکل ہو گیا ہیں ، ریسکو 1122 ہنزہ نگر ملازمین کا احتجاجی دھرنا گزشتہ روز ریسکو گاڑیاں سمیت کالج چو ک علی آباد میں ہوا، ریسکو112گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم۔۔۔۔۔۔۔ اس موقع پر ملازمین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمیں نہایت مشکلات کا سامنا کر نا پرا ہیں ۔ ملازمین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ دو ماہ سے ریسکو 1122کے اعلی حکام کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں پر گفت شیند ہو رہی ہیں مگر کوئی ہمارے مسائل کو حل کرنے والا کوئی نہیں بجائے مختلف بہانے بنا کر ہمیں ٹرخا رہے ہیں ، مجبورا ہمیں اج روڈ پر نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسکو1122گلگت بلتستان کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ریسکو 1122گلگت بلتستان کی اعلی حکام کی 15دن کے اندر تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاجی دھرنے کو ختم کر دیا ۔ 1122کے اعلی حکام نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ان دنوں سرکاری معاملات کے پیش نظر صوبے سے باہر ہے جوں ہی گلگت واپس آئے گے انشاللہ ملازمین کی مطالبہ کو ترجیحی بنیادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button