عوامی مسائل

شگر تا سکردو رابطہ سڑک کی ناقص تعمیر کے خلاف عوام سراپا احتجاج

شگر(عابدشگری)شگر سے سکردو کو ملانے والی نئی شاہراہ پر موڑ کی بھرمار اور ناقص تعمیرات کیخلاف عوام سراپا احتجاج ۔ سول سوسائٹی،انجمن تاجران شگر، ٹرانسپورٹروں کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال کیا گیا۔علیٰ الصبح ہی کوتھنگ دونوں روڈ کے جنکشن پر رکاوٹ لگاکر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا۔جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر سڑک کی دونوں جانب پھنس گئے۔اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے۔ جس میں خواتی ،بچے اور سرکاری ملازمین شامل تھے۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شیخ مبار ک عارفی،سول سوسائٹی کے رہنماء مہدی علی ایڈکیٹ ،محمد ظیر عباس اور وزیر نسیم نے کہا کہ یہ روڈ شگر کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔اس روڈ کو بنانے کا اصل مقصد شگر کی عوام کو سہولت دینا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔جبکہ پی سی ون میں اس روڈ پر کہی بھی کوئی موڑ موجود نہیں۔ تاہم محکمہ تعمیرات عامہ اور کنٹرکیٹر کی جانب سے ملی بھگت کی وجہ سے یہ روڈ شگر کی عوام کو سہولت بننے کے بجائے موت کا کنوان بن رہا ہے۔ روڈ پر جگہ جگہ موڑ کی بھرمار ،ستقبل میں کسی خطرے سے کم نہیں۔ اگر آج ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے تو ہمارے آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرینگے۔لہذا اس روڈ کو پی سی ون کی اصل روح کے مطابق تعمیر کرنے کی یقین دہانی کے بغیر ہم کسی صورت احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹین گے۔شگر انتظامیہ کی جانب سے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد لطیف،ایس ڈی او بی اینڈ آر شاہد علی نے مظاہرین سے مزاکرات کئے۔جس میں مظاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکات سے اتفاق کرتے ہوئے سڑک سے موڑ کی بھرمار کو ختم کرنے اور روڈ کی اصل پی سی ون کیمطابق تعمیر کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا۔جبکہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے روڈ پر جہاں جہاں ضرورت ہوتو موڑ کو ختم کرنے کیلئے نشاندہی کرینگے اور پی سی ون کے مطابق روڈ کی تعمیر کیلئے نگرانی کرینگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button