سیاست

بلاول بھٹو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو استور سے جیل بھرو مہم کا آغاز کریں گے، پارٹی اجلاس کے بعد فیصلہ

استور ( سبخان سہیل ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول اور کو چیرمین آصف  علی زاردری سمیت دیگر رہنماوں کو فوری ای سی ایل سے نہیں نکلا گیا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی گیی تو جیل بھرو تحریک کا آغاز استور سے ہوگا۔

استور پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ عتیق الرحمن کے ہوا جلاس میں صدر پیپلز پارٹی استور عبدالحمید خان جنرل سیکرٹری محمد علی کے علاوہ ایگزیکٹو باڑی کے ممبران اور پارٹی کے سنیر رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ عتیق الرحمن نےکہا کہ تحریک انصاف کی دھندلی زادہ حکومت کی جانب سے یکطرفہ احتساب کو پاکستان کی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے یکسر طور پر مسترد کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرویز خٹک وزیر اعلی کے پی کے اور بہت سارے وزرا ء نیب زادہ ہیں جن کے خلاف نیب میں انکوریز چل رہی ہیں ان کے نام ECL  میں ڈالنے چاہے تھا جوکہ قومی مجرم ہیں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور کوہ چیرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر قیادت کے نام ای سی ایل میں ڈالنا اور ایک خود ساختہ جی آئی ٹی تشکیل دینا جس جی آئی ٹی کی قانون کے مچابق کوئی حثیت تک نہیں ہے صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کو زیر بار کرنے کا ایک جالی منصوبہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور شدید احتجاجی عمل کا سامنا کرنا ہوگا وقت کے نام نہاد حکمرانوں کو اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے صدر عبدالحمید خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ای سی ایل میں ڈالا کر عمران خان اور اس کے حواریوں نے سول مارشااللہ کا نفاز کیا ہے اور خوف اور بدماشی کی سیاست شروع کی ہے حو کہ ناقابل قبول ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگر بلاول یا آصف زادری کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گیی تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے گی اس موقعے پر جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت کو فوری طور پر ای سی ایل سے نہیں نکلا گیا تو استور سمیت پوری گلگت بلتستان کو جام کیا جاے گا اس وقت عمران خان اور ٹیم کو حکومت کرنا بہت مشکل ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button