اہم ترین

گورنرنے شہید لالک جان کے مزار پر حاضری دی

یاسین (معراج علی عباسی ) گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اپنے ایک روزہ سرکاری دورہ پر یاسین پہنچ گئے۔گورنر گلگت بلتستان ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے ہمراہ شہید نشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری دی، مزار پرپھول چڑائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان گلگت بلتستان کو معاشی وسیاسی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ ہم رابطے میں ہے۔ بہت جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور شہید نشان حیدرلالک جان کے مزار پر بھی حاضری دینگے۔

انہوں نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان میں میرٹ کی بحالی اور عوامی فلاح بہبود اور علاقائی تعمیراتی کے کاموں میں صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کررے ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین روڑ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ یاسین روڑ کی تعمیرکے لے فوری طور پر عملی اقدامات کرینگے۔انہوں نے عوام یاسین کی جانب سے پیش کردہ سپاس نامہ میں موجود تمام مطالبات پر عمل درامد کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں وفاق میں حکومت نہ ہونے کے باوجود عوام یاسین نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس پر میں عوام یاسین کا مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آنے والے الیکشن میں نہ صرف یاسین بلکہ غذر بھر سے پی ٹی آئی کے امیدوارں کو کامیاب کرینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button