اہم ترینجرائم

ضلع کھرمنگ میں 2018 کے دوران چوری اور قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا

کھرمنگ (بیورورپورٹ ) کھرمنگ میں سال 2018میں چوری اور قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کے اس پر امن ضلع میں پورے سال میں صرف 30 مقدمے درج ہوئے۔ انسداد دہشتگردی سمیت قتل اور چوری کے مقدمے درج نہیں ہوئے۔

پولیس کے مطابق ضلع بھر کے تین تھانوں میں مختلف نوعیت کے صرف 30مقدمے درج ہوئے جن میں سے 13ایکسیڈنٹ، 1 نارکوٹکس اور چھوٹے نوعیت کے 16مقدمے درج ہوئے۔ ان میں 12مقدمات تھانہ مہدی آبا د، 14مقدمات تھانہ طولتی جبکہ باقی چار مقدمات تھانہ اولڈینگ میں درج ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button