صحت

ڈاکٹر زعیم ضیا ضلع ہنزہ کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر زعیم ضیا کو ضلع ہنزہ کا نیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ضعیم ضیا، جو فل برائٹ سکالر اور امریکہ سے فارغ التحصیل ہے، کی ضلع ہنزہ میں بطور ڈی ایچ اور تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے ماضی میں وفاقی وزارت صحت میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں، اور انہیں نظام صحت کو بہتر بنانے کا وسیع عملی تجربہ حاصل ہے۔

 وہ کل، دو جنوری، کو اپنے پوسٹ کا چارج سنبھالیں گے۔

عوامی حلقوں نے ڈاکٹر ضعیم کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button