تعلیمخبریں

نیٹکو دیامر میں بس اسکولز کے ذریعےمفت تعلیم فراہم کریگا

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن(نیٹکو) گلگت بلتستان کے تینوں ریجن گلگت، دیامر اور بلتستان میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے موبائل سکولز متعارف کروائے گا ۔

ابتدائی طور پر اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو عاصم ٹوانہ اور کمشنر دیامرریجن رحمان شاہ کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ۔اور فیصلہ کیا گیا کہ نیٹکو کی بسوں میں ان پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ایسے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کی جائے گی جن کو تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ موبائل اسکولز کا آغاز پہلے دیامر ریجن سے کیا جائے گا ۔اور اس سلسلے میں کمشنر دیامر ریجن نے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکوعاصم نوازٹوانہ کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نیٹکو کی طرف سے تعلیمی حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ موبائل سکولز کے اجراء کے حوالے سے پوری پالیسی مرتب کی جائے گی اور نیٹکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر زسے اس کی منظوری لی جائے گی ۔ اس حوالے سے علاقے میں تعلیمی خدمات سر انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) سے اظہار دلچسپی بھی طلب کی جائے گی۔اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز )کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ تاکہ علاقے میں تعلیمی رحجان پیدا ہو۔ اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر بس کے اندر کلاس روم کا ایسا ماحول مہیا کیا جائے گا ۔ کہ گھر سے طالب علم کو ساتھ کچھ بھی لانے کی ضرورت محسوس نہ ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button