عوامی مسائل

چھلت تا بار ویلی روڑ کا منصوبہ مسائل کا شکار، عوام پریشان

نگر ( اقبال راجوا) ہیڈ کوارٹرتا چھلت سٹی بر ویلی روڑ پر زمین معاوضوں کی عدم ادئیگی اور کوئی درست لے آؤٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا،محکمہء تعمیرات عامہ کا عضیب موقف کہ ہم نے تعمیرات کو کم سے کم شامل کرنا ہے تاکہ معاوضہ کم دینا پڑے، عوام کا کہنا ہے کہ اس موقف کے سبب روڑ بلکل بھی سیدھا تعمیر نہیں ہو سکتا ہے۔ جاری کام کا جائزہ لیا جائے تو نظر آتا ہے کہ کہیں ایک طرف سے توچند قدم بعد ہی دوسری طرف سے زمین کاٹ دی جا رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ روڑ کا فیزیبیلٹی اور سروے کئے بغیر کام کیا جا رہا ہے ، روڑ سے متاثر ہہونے والی عوام اپنے گھروں ،دکانوں مویشی خانوں،پھلدار و غیر پھلدار درختوں او رادھر اُدھر کی کٹائی سے سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔سخت سردی کے موسم میں تعمیراتی کام شروع ہونے سے عوام کو تکالیف اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ عوام کو قانون کے مطابق زمین کی معاوضوں کی ادائیگی روڑتعمیر سے قبل لازمی ہوتی ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہے ،کہیں روڑ کے ایک طرف کٹائی ہو رہی ہے تو کہیں دوسری طرف چند فٹ کٹائی کی جارہی ہے محکمہء تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تو معاوضوں کے تمام کاغذات مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کرایا ہے جبکہ ان کا مذید کہنا ہے کہ ہم نے معاوضے کم سے کم ادا کرنے کی خاطر زمین زیادہ اور تعمیرات کم شامل کر رہے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ تعمیرات کو کم شامل کرنے کے لئے روڑ کے دائیں بائیں طرف سے زمین کو شامل کیا جارہا ہے ۔ جبکہ عوام کاکہنا ہے کہ روڑ پر موڑکم سے کم ہونا چاہے اس میں دکان ،مکان یا کوئی بھی عمارت ہی گرانا کیوں نہ پڑیں ۔ بحر حال روڑ پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ محکمہء تعمیرات عامہ نگر اور انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ عوام کو ان کا حق پہلے ادا کر کے ان روڑ کی توسیع کا م شروع کریں تاکہ عوام معاوضے کی رقوم سے اس سخت سرد موسم میں اپنے لئے کوئی مناسب متبادل کابندوبست کر سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button