خبریں

محکمہ اطلاعات کی ایڈورٹائزنگ پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، مخصوص اخبارات کو نوازا جارہا ہے نیشنل نیوز پیپرز رپورٹرز ایسوسی ایشن

گلگت (پ ر) نیشنل نیوز پیپرز رپورٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت قاسم شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات سے مخصوص اخبارات کو مسلسل اشتہارات سے نوازے جانے اور ایڈورٹائزنگ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اجلاس میں محکمہ اطلاعات سے اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلیٰ،مشیر اطلاعات اور چیف سکریٹری سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سیکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے محکمے کو ذاتی وراثت بنا رکھا ہے اور ایسے اخبارات کو اشتہارات دئیے جارھے ھیں جن کے گلگت بلتستان میں سرے سے نمائندے ہی موجود نہیں اور ایسے اخبارات گلگت بلتستان حکومت کی کاوشوں اور عوامی مسائل کی کوریج تک نہیں کرتے لیکن ان کو بڑے بڑے اشتہارات سے نوازا جارہا ہے ۔

اجلاس میں قومی اخبارات کے واجبات کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر محکموں سے عارضی بنیادوں پر لائے گئے سکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری متعلقہ محکموں میں واپس بھیج کر آن کی جگہ ایماندار، فرض شناس اور انصاف پسند افسران کی تعیناتی کو فوری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button