خبریں

کارگل باڈر کھولنے اور آئینی حقوق بابت ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان امید افزا ہے، سید اکبر شاہ رضوی، رہنما اسلامی تحریک

کھرمنگ (بیورورپوٹ) پاکستان اسلامی تحریک کے رہنما سید اکبر شاہ رضوی نے کہا ہے کہ ڈی جی آٗی ایس پی آر کی جانب سے کارگل بارڈر کھولنے اور آئینی حقوق کے حوالے سے بیان قابل ستائش اور امید افزا ہے کارگل روڈ کا کھلنا بچھڑے خاندانوں کو آپس میں ملانے کا زریعہ بن سکتا ہے اور عسکری حکام کی طرفسے کھولنے کے بیان پر دونوں اطراف موجود خاندان کی خوشی دیدنی ہے کارگل بارڈر کھولنے سے نہ صرف بچھڑے خاندان مل سکتے ہیں بلکہ تجارتی اور سیاحتی اعتبار سے بھی خطے کو ترقی ملے گی پاک فوج کے شعبہ ابلاغ کے سربراہ کی طرفسے کارگل بارڈر کھولنے کے بیان سے ستر سال سے بچھڑے خاندانوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 5thجنریشن وار کو علما اپنے جمعوں کے خطبوں میں بیان کر کے عوام خاص طور نوجوانوں کو میں شعور پیدا کریں اور 5thجنریشن وار سمیت دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لانا ناگزیر ہے کیونکہ یہاں کے عوام میں حقوق نہیں ملنے کی وجہ سے بے چینیاں اور احساس محرومیاں پائی جاتی ہے اس لئے اب وقت آیا ہے کہ گلگت بلتستان کو بھی مملکت خداداد پاکستان کے آئینی صوبہ بناکر یہاں کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک پاکستانب نے اپنی سیاسی بصیرت اور قائد علامہ ساجد علی نقوی کی سربراہی اور رہنمائی میں دشمن کی فرقہ وارانہ سازش کو ہمیشہ کے لئے دفن کرکے نا صرف قوم کو بچایا ہے بلکہ اس ملک کو خانہ جنگی میں سے بھی بچایاہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button