خبریں

پھسو کنزرویشن ایریا گوجال میں‌ غیر قانونی شکار، کمیونٹی نے ملزم کو پکڑ کے قانون کے حوالے کردیا

گوجال ( سٹاف پورٹر ) پھسو کنزرویشن ایریا کے حدود میں ہمالین آیبکس کا غیر قانونی شکار، مبینہ مجرم گرفتار،

تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن شمشال کے راستے میں غیر قانونی ائبکس کا شکار کرتے ہوئے پھسو گوجال کے مقامی افراد نے دھر لیا اور ائبکس سمیت غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کو خنجر اب سیکورٹی فورس کے حوالے کیا اور فوری طور پر ڈی آیف او وائلڈ لائف اور اس کے عملے کو اطلاع دی محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار آحکام موقعے پر آئے اور آئبکس کو قبضے میں لے کر شکاری کو گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی شکار میں شمشمال روڈ پر تعینات قراقرم سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی شریک ہیں ۔ ایس ایچ او گلمت اور نائب تحصیلدار بھی موقعے پر آئے اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی مدد کی گوجال کنزویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسیشن کے چیر مین تواسل شاہ اور پھسو کنزرویشن کے ذمہ داروں نے اس غیر قانونی شکار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کا غیر قانونی شکار کے روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گوجال میں وائلڈ لائف کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ملزم کو منگل کے روز فورسٹ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کر کے چالان جمع کرایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button