عوامی مسائل

مرکزی ہنزہ میں رابطہ سڑکیں ٹھیکیداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل

ہنزہ ( سٹاف رپورٹر)ہنزہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت گری خان نے کہا ہے کہ علی آباد تا حیدرآباد حیدرآباد سے کریم آباد جانے والا روڈ ٹھیکیدار کی عدم توجہ کے باعث کھنڈارت میں تبدیل ہو چکا ہے ٹھیکیدار کے غفلت کی وجہ سے اب تک مکمل نہیں ہو سکا عوام الناس کو بہت ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ تعمیرات بھی روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے محکمہ تعمیرات کی جانب سے روڈ کی ٹینڈر ہو ا تھا متعلقہ ٹھیکیدار نے کچھ حصوں میں کام کرنے کے بعد اُدھارہ چھوڑ دیا تھا جو کہ تاحال اُسی حالت میں پڑا ہو ا ہے۔ٹھیکیدار نے لوگوں کے زمینوں پر روڈ کا ملبہ ڈال کر چھوڑ دیا ہے جس سے لوگوں کے زرعی اراضی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ نامکمل روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ارہا ہے ۔ اُنہوں نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال سے اپیل کیا ہے کہ وہ روڈ کی نامکمل کا جلد از جلد اس کا نوٹس لے اور اس روڈ کو بہت جلد مکمل کرائی اس وقت تک دار کام نہیں کررہا ہے روڈ خستہ حالی کا شکار ہے روڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مریض مسافر اور چلنے والے عوام کو بہت ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا گورنمنٹ آف گلگت بلتستان جناب وزیر اعلی حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان روڈ کا نوٹس لے حیدرآباد کے پورے عوام آپ سے گزارش کرتے ہیں اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرے اور عوام کے مسائل کو حل کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button