تعلیمخواتین کی خبریں

اریگن یونیورسٹی امریکہ KIUکوشعبہ جینڈر اسٹیڈیزکے قیام میں تعاون فراہم کریگی

اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ سے اریگن یونیورسٹی آف آمریکہ کی پروفیسر ڈاکٹرآنیتہ وئسس نے ملاقات کی۔ گلگت بلتستان کی خواتین میں چھوٹے پیمانے کی کاروبارکے فروغ کے حوالے سے شعور بڑھانے کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ اس حوالے سے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے امور کو حتمی شکل دیا گیا۔

ملاقات میں ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس اور ڈائریکٹر ہنزہ کیمپس KIUرحمت کریم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں طے پانے والے امور کے تحت دونوں جامعات کے 4فیکلٹی ممبران دونوں یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔اوراریگن یونیورسٹیKIUکوصنفی تعلیم کا شعبہ سمیت خواتین کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی مرکز شروع کرنے کے حوالے سے تعاون فراہم کریگی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button