خبریں

ہنزہ: ضلعی ہیڈ کوارٹر کیلئے حکومت ہنزہ کی زمین کوڑیوں کے دام خریدنا چاہتی ہے، ظہور کریم ایڈووکیٹ

ہنزہ (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر کیلئے انتظامیہ اور حکومت ہنزہ کی زمین کو کوڑیوں کے دام خریدنا چاہتی ہے اور عوام کی رائے کے بغیر اپنے من پسند زمینوں کو قبضہ کرنا چاہتی ہے، جس کو ہنزہ کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اس کے خلاف بھرپور تحریک چلایاجائے گا۔

انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی عوامی رائے کے بغیر زمینوں کو ہتھیانے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں حق ملکیت اور حاکمیت کی جنگ لڑ رہی ہے جو گلگت بلتستان کے کسی بھی علاقے میں غیر قانونی طور زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دے گی ۔ہنزہ میں ہزاروں سالوں سے دریا کے کنارے سے پہاڑی کی چوٹی تک وہاں کے مقامی قبائلیوں کے درمیان زمینیں تقسیم ہے ۔ پہاڑ ہو یا بنجر داس کئی پر بھی خالصہ سرکار نہیں ہے۔ اس وجہ سے حکومت یا ضلعی انتظامیہ کو کئی پر بھی زمین کی ضرورت پڑے گی تو وہاں کے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لے کر زمین کا معاوضہ ادا کرکے زمین لے سکتی ہے۔ اگر زبردستی زمین ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو عوام کو لے کر سڑکوں پر نکل جائیں گے ۔

انہوں نے کہا جب شاہراہ قراقرم بن رہا تھا تو اس وقت ہنزہ کے عوام نے خنجراب سے متصل علاقہ اقصائے چن جو کہ سابقہ ریاست ہنزہ کا علاقہ تھا کوKKHکی تعمیر کی عوض چین کومفت میں دیا تھا جو کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کی پاکستان کیلئے سب سے بڑی قربانی ہے جس کا آج تک ایک پیسہ بھی ہنزہ کے عوام کو نہیں ملا ہے ۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جی بی امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کی جنگ لڑ رہی ہے اور پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی اور پارٹی نے جی بی کی تاریخ میں گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیا ہے ،آج تک جو کچھ بھی جی بی کو ملا ہے وہ پیپلزپارٹی کی ہی مرہون منت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button