خبریں

سکردو کا دورافتادہ علاقہ شیلا تمام بنیادی سہولتوں سے محروم، شدید برفباری سے زمینی رابطہ مکمل منقطع

سکردو (سرور حسین سکندر سے) ضلع سکردو کا دورافتادہ علاقہ شیلا کی عوام تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ شدید برفباری نے دیوسائی کی عقب میں واقع گاوں شیلا کا دنیا سے زمینی رابطہ مکمل منقطع کردیا ہے۔ بجلی اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مکین اکیسویں صدی میں بھی کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ شیلا کا زمینی رابطہ کئی ہفتوں سے مکمل بند ہے جس کے باعث اہالیان شیلا سرمیک گاوں میں محصور ہوکر رہ گئے شدید سردی میں ندی کے پانی پر سوا دو میگاواٹ چلنے کے باوجود بجلی نہیں دی جارہی ہے جبکہ بیمار ہونے پر ادویات بھی نہیں مل رہیں۔ حکومت کی طرفسے اس اہم اور دورافتادہ علاقے میں ایک ڈسپنسری تک نہیں ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اگر کوئی بیمار ہوا تو اس مریض کو کندھے پر اٹھا ئے تین فٹ برف سے گزرکر کئی کلومیٹر دور سرمیک لیجانا پڑرہا ہے اور اشیائے خوردنوش کی قلت کا سامنا ہے جو اشیا اسٹاک میں رکھے تھے وہ بھی ختم ہو رہی ہیں۔ مزید اشیائے خوردنوش لانے کے لئے چھ گھنٹے پیدل چل کرسرمیک جاناکسی امتحان سے کم نہیں ہے۔

مکینوں نے کمشنر بلتستان سے معاملے کا نوٹس لیکر مشکلات کی حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وہاں محصور عوام کے لئے راشن اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button