اہم ترین

کشمیر کا ز کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صدر آزاد جموں و کشمیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کشمیر کا ز کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کشمیر کاز ایک قومی کاز ہے اور اس قومی کیلئے گلگت بلتستان کے غیور عوام کی قربانیاں تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ یہ بات صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان نے ممبران گلگت بلتستان کونسل سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اشرف صدا، سعید افضل اور سلطان علی خان نے اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی، سیاسی و سماجی ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ممبران کونسل نے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت اور مستقبل کے حوالے سے صدر آزاد کشمیر کو عوامی خواہشات و تحفظات سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر محمد مسعود خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی کشمیر کاز کیلئے قربانیاں لازوال ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام اس بابت گلگت بلتستان کے عوام کو سلام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کی تمام آئینی، سیاسی، سماجی اور ترقیاتی حقوق کے فوری فراہمی کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس راہ میں کشمیری قطعاً رکاوٹ نہیں اور ہم یہ حمایت جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں اشرف صدا نے آزاد کشمیر کے تمام میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز سمیت تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے مخصوص سیٹوں کے کوٹے میں فی الفور 200فیصد اضافے کا تحریری مطالبہ پیش کیا جسے صدر آزاد کشمیر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے تمام یونیورسٹیوں کے سینٹ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button