حادثات

چلاس: تھک سارے نامی گاوں میں پتھر لگنے سے دس سالہ بچی جان بحق، تین بچیاں بال بال بچ گئیں

چلاس(بیورورپورٹ)تھک سارے گاوں میں پتھر گرنے سے10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔ضلع دیامر کی تحصیل چلاس کا نواحی گاوں تھک سارے میں اچانک پہاڑی سے پتھر گرنے سے صادق نامی شخص کی دس سالہ بچی پتھر لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ تین بچیاں بال بال بچ گئیں ۔واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب تھک سارے گاوں کی آبادی کے اوپر پہاڑی سے اچانک پتھر سرکنا شروع ہوگئے اور ایک پتھر نیچے آبادی کے اطراف میں موجود بچیوں کے درمیان میں آکر گرااور پتھر لگنے سے ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ باقی بچیاں بھاگ کر جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button