جرائم

چٹورکھنڈ میں دو چرسی گرفتار

اشکومن(نمائندہ خصوصی) چٹورکھنڈ پولیس کی کارروائی دو چرسی دھر لئے گئے،مقدمہ درج۔تھانہ چٹورکھنڈ کے ایس ایچ او اور عملے نے جی بی سپیشل برانچ کی خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بازار ایریا میں چرس پیتے ہوئے دوافراد مسمیان عبدالخالق ولد غلام محمد اور عارف حسین ولد ہمت خان ساکنان چٹورکھنڈ کو گرفتار کرلیا تلاشی پر دونوں افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر پچاس گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حکم امتناع منشیات کے دفعہ 4کے تحت کارروائی کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button