خبریں

‘گوجال سب ڈویثرن، تحصیل شیناکی اور ویسٹ منیجمنٹ کا باضابطہ افتتاح مارچ کے پہلے ہفتے کو کیا جائے گا’

اسلام آباد (ذوالفقار بیگ ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ہنزہ میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کیلئے عطاآباد جھیل پرہنگامی بنیاد پر4میگاواٹ ہائیڈرومنصوبے کی تکمیل ، حسن آباد نالے میں ششپر گلیشئر سے نقصانات کا عوامی خدشات ،گوجال سب ڈویثرن، شیناکی تحصیل کی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد ADP2017.18میں دی گئی&RD LGکے منصوبوں کی تکمیل میں تا خیر اور ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبے کی باضابطہ افتتاح اورچیف منسٹر مانیٹرنگ ٹیم کی تشکیل پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر مسلم لیگ ن کے ذریعے عوام کو یقین دلایا کہ بجلی کی بحران کے مستقل حل تک تھرمل جنریٹرز کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیےخطیر رقم درکار ہے ۔ عطاآباد جھیل پر ہنگامی بنیادوں پر 4میگاواٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے درکار 80کروڈ کے فنڈ میں 60کروڑکی کمی کوADPسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی بصورت دیگر مالیاتی اداروں سے قرضہ حاصل کرکے بھی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ اس پر ضلعی صدر ہنزہ نے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حسن آباد نالے سے طغیانی سے ممکنہ نقصانات کی روک تھام کیلئے NDMAکی زیر سر پرستی نگرانی جاری رکھنے، ممکنہ نقصانات کا ازالہ کیلئے سروئے کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ADP2017.18کے زیر التواLG&RDک منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور گوجال سب ڈویثرن، تحصیل شیناکی اور ویسٹ منیجمنٹ کا باضابطہ افتتاح مارچ کے پہلے ہفتے کو کیا جائے گا۔ ہنزہ میں چیف منسٹر مانیٹرنگ ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان تمام اقدامات کا صدر مسلم لیگ ن ہنزہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button