چترال

چترال کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت

چترال (بشیر حسین آزاد ) پشاور ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز امین الحسن چترالی کی طرف سے چیئرمین پی آئی اے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محترمہ مسرت ہلالی کی عدالت میں ہوئی۔امین الحسن کی طرف سے پی آئی اے چیئرمین کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے چترال سے اسلام آباد،چترال سے پشاور، پشاورسے چترال اور اسلام آبادسے چترال کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرکے 4000روپیہ فکس کیا جائے۔جس پر پی آئی اے کی طرف عدالت ہذا کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف صرف 2100روپیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔جسے مزید کم کرنے سے پی آئی اے کی طرف معذرت کا اظہار کیا گیا۔عدات ہذا نے ایف بی آر سے 13 مارچ کو پیشی کے موقع پر رپورٹ طلب کیا۔امین الحسن کی طرف سے ممتاز احمد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button