سیاست

حکومتی مشیر اور منتخب عوامی نمائندہ عوام یاسین کو بے سہارا چھوڑ کر اسلامآاباد میں مزے لوٹ رہے ہیں

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی ورہنماپاکستان پیپلز پارٹی محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ یاسین میں پی ٹی آئی کے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے حکومتی مشیر خوراک اپنے تعینات کردہ سرکاری ملازمین کے زریعے عوام کو حراساں کررہے ہیں۔اورپی پی پی یاسین کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کے طور پر تنگ کرنا شروع کیا ہے۔

سب ڈویژن یاسین سے تعلق رکھنے والے حکومتی مشیر اور ایک عدد منتخب عوامی نمائندے نے عوام یاسین کو بے سہارا چھوڑ کر اسلام۔اباد کے گرم موسم کے مزے لوٹ رہیں ہیں۔ یاسین میں بجلی ،گندم اور پانی کے لے لوگ ترس رہے ہیں ۔زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم اور علاقے کے عوامی نمائندوں کے نظر انداز کردہ عوام پر جائز حقوق کے لے آواز بلند کرنے پر ممبر اسمبلی اور مشیر خوراک کے تعینات کردہ سرکاری لوگ ایف آئی آر درج کرکے عوام کو حراساں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام یاسین اپنے ذاتی مفادات کے وصول کے لے جھوٹے نعرے لگانے والے نمائندوں کے اصلیت سے واقف ہوچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی مفادات کی تحفظ پی پی پی کی ذمہ داری ہے۔ عوامی مفادات کی تحفظ کے لے پی پی پی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button