اہم ترینکھیل

قراقرم یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چمپئین شپ 63ویٹ کٹیگری میں کانسی کاتمغہ اپنے نا م کرلیا

اسلام آباد(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تائیکونڈو ٹیم نے نواں آل پاکستان مین اینڈ وومن انٹریونیورسٹی تائیکوانڈو چمپئین شپ میں کانسی کاتمغہ جیت لیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ہونے والی آل پاکستان انٹریونیورسٹی تائیکوانڈو چمپئین شپ میں پاکستان بھر کی جامعات نے حصہ لیا تھا ۔ 63ویٹ کٹیگری کے لیے ہونے والے تائیکوانڈو مقابلے میں قراقرم یونیورسٹی شعبہ بزنس منیجمنٹ کے طالب علم حسین علی نے شاندار مقابلے کے بعد حریف کو چت کرتے ہوئے 63ویٹ کٹیگری کے مقابلے میں کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا۔ جبکہ تائیکوانڈ کے دیگر کٹیگری کے لیے ہونے والے مقابلوں میںKIUکے احسن رضا ،سید فخر الحسن اورحسن علی نے بھی اپنے اپنے فائٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مراحلے تک رسائی حاصل کرلیا۔ جہاں پران کے مقابلے پاکستان کی دیگر جامعات کی ٹیموں سے ہونگے۔KIUتائکوانڈو ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اورنگزیب کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button