اہم ترین

متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی دوبارہ آبادکاری کا پیکج من و عن منظور، ساڑھے 13 ارب روپے خرچ ہونگے

چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی دوبارہ آباد کاری کی پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی اسلام آباد میں دیامر بھاشہ ڈیم عملدرآمد کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اس پیکج کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ۔دیامر بھاشہ ڈیم عملدرآمد کمیٹی کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ( ر ) خرم علی آغا نے تفصیل سے متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے تیار کیا گیا پیکج کے حوالے سے بریفنگ دی ۔عملدرآمد کمیٹی دیامر بھاشہ ڈیم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تیار کیا گیا پیکج کو من وعن منظور کرتے ہوئے کلکٹر دیامر ڈیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ڈپٹی کمشن دیامر امیر اعظم حمزہ نے کہا کہ عملدرآمد کمیٹی نے پیکیج کی باقاعدہ منظوری دی ہے بہت جلد آبادکاری کے مر حلے کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 13ارب روپے کی منظوری باقاعدہ مل چکی ہے پی وسی ون کو ری وائز کرنے کے بعد پیسے کلکٹر ڈیم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہونگے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button