عوامی مسائل

چلاس: بونر داس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

چلاس(رپورٹر) چلاس بونر داس کی عوام نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم کے کنارے پر احتجاج کیا اور محکمہ برقیات پر برہم ہوگئے اور سیکریٹری برقیات اور متعلقہ زمہ داروں کے خلاف نعرے بازی بھی کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے بونر داس کے مکین اندھیرے میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ پاور ہاوس میں فنی خرابی کا بہانہ بناکر برقیات حکام ایک مہینے سے پورے علاقے کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔ اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ پر قابوپانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے ،عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں گندم پسائی بھی نہیں ہوسکی ہے جس وجہ سے لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔ عوام پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ برقیات کا عملہ بے لگام ہوچکا ہے اور بونر داس کا پاور ہاوس برقیات حکام کیلئے سونے کی چڑیا بن کر رہ گیا ہے آئے روز پاور ہاوس میں فنی خرابی کا بہانہ بناکر لاکھوں ہڑپ کیئے جارہے ہیں ۔

مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر دیامر نے کامیاب مذکرات کیئے اور کہا کہ بونر داس کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کروں گا ۔ ڈی سی دیامر نے کہا کہ بونر داس کو بجلی کی فراہمی میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسیران کو نشان عبرت بنایا جائیگا ،عوام صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔انشاء بہت جلد بجلی بعران پر قابو پایا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button