خبریں

یاسین یوتھ موومنٹ کی جانب سے دیدارحسین کے قتل کے خلاف احتجاج

یاسین(معراج علی عباسی) گزشتہ دنوں اشکومن کے مقام پر جنسی ذیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم دیدارحسین کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا نے کے لیے یاسین یوتھ موومنٹ کی جانب سے ایک پرامن احتجاج کیا گیا ۔

احتجاج میں مختلف طبقہ و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔

مظاہرین سے خطاب میں یاسین یوتھ موومنٹ کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ اشکومن واقع میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرکے ان درندہ صفت لوگوں کو معاشرے کے لے عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ایسے لوگ کسی قسم کے رحم اور ہمدرد ی کے مستحق نہیں ہے۔

مقررین نے کہا کہ غذر کے پرامن ماحول میں معصوم طالب علم کو جنسی درندگی کے بعد قتل کرنا انتہائی دل خراش واقعہ اور ناقابل معافی عمل ہے۔

مظاہرین نے غذرانتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ طالب علم کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کوگرفتار کرکے ذیادتی کے شکار طالب علم اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button