اہم ترین

گلگت بلتستان ڈیولپمنٹ فورم میں 3ارب91کروڑ مالیت کے متعدد منصوبے منظور

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر خرم آغا کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈیولپمنٹ فورم ٹو کا اجلاس،پینے کے صاف پانی،مواصلات،صحت،تعلیم،بجلی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،پولیس،زراعت،انفارمیشن سمیت دیگر شعبوں کے3ارب91کروڑ روپے مالیت کے متعدد منصوبے منظور۔

اجلاس میں تمام محکموں کے سیکریٹریزکی شرکت،منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر زور۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد خرم آغا کی زیر صدارت GB-DDWP ii کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے معتمدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 3 ارب 91 کروڑ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے 43 ترقیاتی سکیموں کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا ۔جن میں پینے کے صاف پانی کی 3 سکیمیں،مواصلات کی۔7 سکیمیں،صحت کی 5سکیمیں، تعلیم کی۔13 سکیمیں،بجلی کی 1 سکیم،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 1 سکیم،پولیس کی۔1 سکیم ،انفارمیشن کی۔1 سکیم اور محکمہ زراعت کی 1 سکیم کی منظوری دی گئی۔

منظور کی گئی تمام سکیموں کی کل مالیت 3 ارب 91 کروڑ ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد خرم آغا نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی کوالٹی ٹیسٹنگ میکینیزم کو مزید بہتر بنایا جائے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اجلاس میں مزید کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچیں گے اور ان تمام منصوں کی تکمیل سے علاقے کی تعمیر و ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button