خبریںخواتین کی خبریں

دلشاد بانو کا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکر یٹری دلشاد بانو کا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ۔

جمعرات کے روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی جنرل سیکر یٹری دلشاد بانو نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مسائل کے انبار ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے پورا گلگت بلتستان اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے نئی جنریشن کے لئے نوکریاں نہیں ہیں پرائیوٹ سیکٹر میں کو ئی سہولت نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کی اسمبلی میں خواتین کی نشتوں میں اضافہ بہت ضروری ہے اور گلگت شہر میں خواتین کو فیکٹری نما ووکیشنل سکول بنایا جا ئے اور اس میں ٹریننگ کے لئے دیگر صوبوں سے خواتین آکر ٹریننگ دیں تا کہ اس سے جو ٹریننگ حاصل کرینگی وہ اپنے دیہی علاقوں میں جاکر چھوٹے چھوٹے سکول کھولینگے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر پہ بھی کام کیا جا ئے اس کے ساتھ جو طالبات ملک کے دیگر صوبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے رہائش کے لئے وفاقی حکومت ہاسٹل کا انتظام کرے تا کہ طالبات کو مسائل کا سامنا کر نا نہیں پڑے ۔

انہوں نے صدر پاکستان کو بریفنگ میں کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے لایا جا ئے اور خواتین کو بھی ہنر مند بنانے کی اہم ضرورت ہے اور جو دیہی علاقے ہیں وہاں کی خواتین کے مسائل کے انبار ہیں اور سب سے اہم چیز بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے اس کا خاتمہ لازمی ہے اور جو پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں ان پر کام کرنا بہت ضروری ہے اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں خواتین دیگر شہروں کی خواتین سے بھی آگے نکل کر کام کریں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں اس قسم کے اقدامات اٹھا ئے گی جس سے خواتین کے مسائل ختم ہونگے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کر نے کے حوالے سے کام ہو رہا ہے اور اس وقت ہم اسی پہ ہی کام کررہے ہیں اور گلگت بلتستان کی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے جو پرپوزل آپ کی جانب سے ملا ہے اس پر عمل در آمد ہوگا اور آئینی حقوق کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگی ،اسمبلی میں خواتین کی نشتوں کو بڑھانے کے کے لئے بھی کام کیا جا ئے گا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے علاوہ ان کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا ئینگے اور پرائیوٹ سیکٹر میں بھی کام کیا جا ئے گا اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان فیکٹری نما سلائی سکول کھولا جا ئے گا جس سے خواتین کو بھی ہنر مند بنایا جا ئے گا اور اس سے خواتین اپنی کفالت کرسکینگی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے کام گلگت بلتستان آرہے ہیں اور گلگت بلتستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں عنقریب بہت سارے پراجیکٹ گلگت بلتستان آئینگے جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پی ٹی آئی خواتین ونگ ہی سروے میں ساتھ ہو گی اور مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لئے کام کرے گی اور یوتھ لون سکیم کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو ہم آگے لائینگے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ۔

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی جنرل سیکر یٹری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی گلگت بلتستان میں نوجوانوں اور خواتین کے مسائل حل کرے گی اور آئینی حقوق کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہی کام کر ے گی اور اس کے ساتھ ہم پرامید ہیں کہ گلگت بلتستان میں پرائیوٹ سیکٹر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت نجکاری کرے گی اور ہم آپ کے شکر گذار ہیں کہ آپ نے یقین دہانی کرایا اور ہم نے جو کہا اس پر عمل در آمد کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button