اہم ترین

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان معاہدوں میں دیامر ڈیم اور شونٹر ٹنل کی شمولیت پر اہل گلگت بلتستان خو ش ہیں، وزیر اعلی

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نہ صرف پورے پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوگا بلکہ گلگت بلتستان کے معاشی مستقبل پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی نے پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ،ہم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے نیگ شگون قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کرتے ہیں کہ اس دورے سے نہ صرف دو برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ اس س دورے سے پاکستان کی معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں جن قومی نوعیت کے معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں ان معاہدوں کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں ، یقیناً اس سے ملک کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں گلگت بلتستان کے عوام کے لئے اطمنیان کا باعث یہ امر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والوں معاہدوں میں دیامر ڈیم اور شونٹر ٹنل کے منصو بے بھی شامل ہیں ،یہ دونوں منصوبے جہاں پورے ملک کے معیشت پر گہرے اثرات مرتب کریں گے وہاں گلگت بلتستان میں بھی معاشی انقلاب کا باعث بن سکتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں دیامر ڈیم اور شونٹر ٹنل کی شمولیت پر اہل گلگت بلتستان خو شی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ میں پر امید بھی ہیں کہ ان اہم منصوبوں پر بلاتا خیر کام کا آغاز بھی کیا جائے گا ،وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہم من حیث القوم اپنے آپس کے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آنے والے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس دورے کے دوران برادر اسلامی ممالک کے درمیان خیر سگالی کے پیغام اور معاشی معاہدوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گرم جوشی کے ساتھ ساتھ معاشی ،دفاعی اور ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button