تعلیمخبریں

ضلع دیامر کےتعلیمی جرگہ کا فورس کمانڈر ایف سی این اے سے ساتھ ملاقات

گلگت: ضلع دیامر کے نوجوانوں پر مشتمل تعلیمی جرگہ نے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرگہ تھا جس کا واحد ایجنڈا ضلع دیامر میں تعلیم کا فروغ تھا۔

اس ملاقات میں محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی- تعلیمی رجحانات کے فروغ اور درکار وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت، پاک فوج اور کمیونٹی کے اشتراک سے تعلیم کی فروغ کے حوالے سے جرگے میں محکمہ تعلیم گلگت بلستان کے سیکرٹری ظفر وقار تاج، ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم نجیب، ڈی جی سکول مجید خان، ڈائریکٹر دیامر ڈویژن عبدالحلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر دیامر فقیر اللہ کے علاوہ دیامر کی تمام وادیوں کے سماجی تنظیم کے عہدیداروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

تعلیمی جرگے میں ضلع دیامر کی تعلیمی پسماندگی، اداروں کے قیام اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے تعلیم کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

جرگے نے دیامر کے عوام کو تعلیم میں درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کا مطالبہ بھی کیا۔

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے صوبائی حکومت کے تعاون سے دیامر میں بہتری کے لیے کمیونٹی کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا عزم کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ دیامر کے تمام مسائل کا حل تعلیم کا فروغ ہے۔ دیامر میں فوجی فاونڈیشن سکول کے قیام کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور پبلک سکول اینڈ کالج تانگیر کو حکومت کے تعاون سے مارچ کے مہینے میں فعال کیا جائے گا۔ کیڈٹ کالج کی تعمیر میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں اور کیڈٹ کالج چلاس سے پاس اوٹ ہونے والی پہلی بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گا، جس میں کیڈٹس کے والدین کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور عوام شریک ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button