تعلیم

کھرمنگ : مہدی آباد میں تعلیمی انقلاب کے حوالے سے اجلاس

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) عمائدین مہدی آباد کا تعلیمی انقلاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت سید ہادی الموسوی منعقدہوئی۔

اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کیا گیا۔ قرارداد کے متن میں عمائدین کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بوائز ہائی سکول مہدی آباد کے تمام سینئر اور تجربہ کار اساتذہ کا ٹرانسفر کیا گیا جس کے باعث سکول کی تعلیمی کارکردگی پر گہرا اثر پڑا۔ اب سکول اپ گریڈ ہوکر ماڈل سکول بنا ہے تو اساتذہ بھی ماڈل سکول کے معیار کے مطابق ہونا چاہئے۔ سابقہ ڈپٹی ڈئریکٹر ایجوکیشن کے تجویز کردہ اساتذہ ماڈل سکول کے معیار پر نہیں اترتے ہیں تو محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی کمیٹی سے مشاورت کرکے ان ناموں پر نظر ثانی کیا جائے۔

انہوں نےمزید کہا کہ گرلز ہائی سکول مہدی آباد میں سائنس اساتذہ کی کمی ہے۔ اس کمی کو تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے پوری کی جائے جبکہ گرلز ہائی سکول مہدی آباد میں طالبات کے لئے ہائیر سکینڈری کلاسیں بھی شروع کی جائے کیوں کہ طالبات دور دراز جاکر اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتی ہے۔ 80فیصد سے زائد طالبات میٹرک کے بعد تعلیم کو خیر باد کہتے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ہائیر سکینڈری کلاسیں جلد شروع کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائمری سکول بیڈونگ، پرائمری سکول سرلینگ، پرائمری سکول مہدی آباد سے 4thاور 5thکلاسیں ختم کر کے ان تمام کو ایک جگہ پر رکھا جائے تاکہ تعلیمی کوالٹی بہتر ہوسکے جس کے لئے کمیونٹی ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبات کو جلد عملی جامہ پہنانے کی اپیل۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button