عوامی مسائل

ہنزہ: کمرشل ایریا کو روزانہ صرف 3گھنٹہ بجلی ملے گی

ہنزہ (رپورٹر) ہنزہ میں کمرشل ایریا میں 24گھنٹے میں صرف 3گھنٹہ بجلی ملے گی ۔ رات کے اوقات میں بازار ایریا میں بجلی مکمل طور پر بند رہے گی۔

تاجر برادری پریشان، محکمہ برقیات کے چھوٹے ملازمین اپنے طور پر نئے نسخے آزمانے لگے۔

تاجروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بازار ایریا کو 6گھنٹہ بجلی ملنی چاہیے کیونکہ صوبائی حکومت تھرمل جنریٹرز کو چھ گھنٹے کے حساب سے تیل فراہم کررہاہے ۔ جبکہ تین گھنٹے دن کے اوقات میں لائٹ دیتے اور رات کے اوقات میں بجلی مکمل طور پر بند کیا جاتا ہے۔ یہ تاجر برادری کے ساتھ نا انصافی ہیں۔ بل میں سب سے زیادہ ریٹ دکانداروں پر لگایا جاتاہے۔

اُنہوں نے کہاکہ دکانوں کے لیئے بجلی بند کریں گے تو کاروبار کیسے چلے گا ۔ ہمیں اضافی بجلی نہیں دیتے ہیں تو کم از کم گھریلو صارفین کے برابر بجلی مہیا کیا جائیں ۔

اُنہوں نے بذریعہ میڈیا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا اور سیکریٹری پاؤر گلگت بلتستان سید عبدالوحید شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں رات کے اوقات شیڈول کے مطابق بجلی مہیا کیا جائیں تاکہ کاروبارچل سکیں ۔ بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button