جرائم

غذر پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم کو کوہستان سے تحویل میں لیا

غذر (رپورٹر) غذر پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم کو کوہستان سے غذر منتقل کر دیا۔ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن گوپس میں مقدمہ نمبر 14/2009 بجرم 302 ppc درج تھا۔

اشتہاری مجرم جمعداد عرف بیرون ولد حبیب ساکنہ کھیلی کوہستان نے سال 2009 میں چھشی نالہ کے رہاہشی بہرام شہزادہ کو قتل کر نے کے بعد روپوشی اختیار کیا تھا۔

ملزم پیشہ ور ہونے کی وجہ سے کئ شناختی کارڈ رکھتا تھا ۔ کے پی کے پولیس نے اسے گرفتارکر لیا اور ملزم جوڈیشل ہو کر داسو جیل منتقل ہوا اور ضمانت پر رہا ہونے کے قریب تھا کہ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل کو اطلاع ہوئی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے صوبائی سکیرٹری داخلہ سطح پر اس بات کو اٹھایا جہاں سے اجازت ملنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم کی قیادت ایس ایچ اور گوپس راجہ محمد ولی نے کی۔ سیشن جج کوہستان سے ملزم غذر پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی جسے قبول کرتے ہوئے سیشن جج نے ملزم کو پولیس ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جہاں سے غذر پولیس نے سخت سیکورٹی کے حصار میں ملزم کو تھانہ گوپس منتقل کر کے تفتیش شروع کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button