تعلیمخبریں

قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹرکے طلباء مائیکرو سافٹ ایمیجن کپ مقابلے کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے

اسلام آباد (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء مائیکر و سافٹ ایمیجن کپ مقابلے کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ہونے والے مائیکروسافٹ ایمیجن کپ مقابلہ میں پاکستان بھرکی یونیورسٹیوں کے طلباء شریک تھے ۔جن میں KIUکی ٹیم ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی ہے۔ فائنل مقابلہ ٹا پ ٹین ٹیموں کے مابین ہوگا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم امریکہ میں ہونے والی عالمی فائنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

وائس چانسلر KIUڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےKIUکی ٹیم کا فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء فائنل مقابلے میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر ملک عزیز کی نمائندیگی کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button