تعلیم

شگر: ’پرائمری سکول سیدرمیں دوسو سے زائد بچوں کے لیےصرف دو ٹیچرز‘

شگر(پ ر) برالدو یوتھ فورم کے صدر علی خان نوری نے کہا ہے کہ پرائمری سکول سیدرکا پی سی فور 14سال گزرنے کے باؤجود منظور نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے اسکولز کی آڈر کے بجائے موجودہ اسکولز کے نظام کو ٹھیک کیا جائے ۔ اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب ممبر اسمبلی شگر الیکشن کے وقت کیے گئے وعدوں کو وفا کریں۔ عوام آپ کے وعدوں پر عمل کے منتظر ھیں۔ اس وقت پرائمری اسکول میں موجود دوسو سے ذائد بچوں کے لیےصرف دو ٹیچرز ہیں۔ اسی طرح چار سال پہلےبرالدو کونر گاوں میں ایک اسکول کا آڈر دیکر افتتاح کیا تھا وہ اسکول بھی بن نہ سکا اور نہ ہی ابھی تک اسکول کے بچوں کو سہولیات میسر ہیں۔ نئے اسکولوں کی آرڈر دینے کے بجائے پہلے موجود اسکولوں کی حالات کو ٹھیک کیاجائے۔ بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے جیسے ٹیچرز کی کمی یا فرنیچر کی کمی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button